195

سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائیاں

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد کورونا کی نئی لہر کے سبب حکومت پنجاب کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائیاں جاری ،

متعدد دکانیں سیل ، تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا کی نئی لہر کے سبب عوام کو محفوظ م رکھنے کے لئے حکومتی سمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات پر ہفتہ کے روز شہر ہارون آباد میں عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب نے پولیس کے ہمراہ کاروائیاں کی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کی دوکانوں کو سیل کر دیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ دوکانداروں کو حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اس سلسلہ میں کسی سے بھی کوئی رعاءت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں