390

جامع مسجد فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں بین الاقوامی حسنِ قرأت کانفرنس کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد جامع مسجد فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف میں بین الاقوامی حسنِ قرأت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملکی و غیر ملکی شہرت یافتہ قراء حضرات نے اپنی مسحور کن تلاوت سے ماحول کو معطر کردیا، محفل حسنِ قرأت میں علمائے کرام، حفاظ کرام، اساتذہ طلباء و عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز علامہ ڈاکٹر حافظ محمد وقارالدین نے کیا تلاوت کلام پاک قاری لیاقت علی نقشبندی نے کی ان کے بعد جامعہ فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف کے ننھے بچوں حافظ محمد نبیل الرحمان نقشبندی،حافظ محمدزین نقشبندی اور حافظ احمد رضا نقشبندی نے قصیدۃ بردۃ شریف سے محفل کو محظوظ کیا ان کے بعد قاری محمد احسان نقشبندی،قاری محمد عقیل نقشبندی،محمد عبدالباسط ودیگر نعت خوانوں نے محفل کو گرمایا ۔

پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی نے عرب دنیا سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور رمضان المبارک کے استقبال کی مناسبت سے چند اہم تجاویز دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں وقت کی قدر کرنی چاہیے رمضان اور قرآن کا باہمی ربط بہت گہرا ہے رمضان المبارک میں قرآن مجید نازل ہوا ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ میں خوب قرآن مجید پڑھیں سمجھیں تفسیر وتفہیم کا بھی اہتمام کریں۔

تہجد،نماز،روزہ اور لیلۃ القدر کی تلاش کے لیے محنت کریں ان کے بیان کے بعد مصر سے آئے ہوئے قاری محترم حسن رضا الازہری نے خوب صورت تلاوت کی آخر میں عظیم قاری حضرت احمد صلاح عبداللہ الازہری مصری نے ایسی دلکش و سحرانگیز تلاوت کرکے سماں باندھ دیا آخر میں درود وسلام پڑھاگیا محفل کے بعد لنگر ِ کرمانوالہ شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا لوگوں نے جی بھر کے کھانا کھایا اور معززعرب مہمانوں سے مصافحہ و معانقہ بھی کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں