586

اختر ضیاء کا تبادلہ سراسر قانون کے تقاضوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ سکولز ایسوسی ایشنز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پیکٹ پنجاب ضلع بہاولنگر، پی ٹی یو شہزاد گروپ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل ہارون آباد اور ایجوکیشنل مینجرز ایسوسی ایشن ہارون آباد سمیت متعدد ٹیچرز تنظیموں اور عہدیداروں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد اختر ضیاء کے تبادلے پر قراردادیں منظور کر نے کے علاوہ اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناانصافی اور تعلیمی نقصان قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اختر ضیاء کا تبادلہ سراسر قانون کے تقاضوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے اور انہوں نے کوئی جواب ایسا کام نہیں کیا جس پر ان کو اس عہدے سے ہٹانے کا جواز مل سکے. اختر ضیاء نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپنے پیشہ ورانہ امور کو تعلیمی بہتری اور فروغ کے لئے مثالی انداز میں سر انجام دیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بلاجواز تبادلے پر تعلیمی برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ہر فورم پر اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی واپسی کے لئے آواز حق بلند کی ہے۔اب بھی وقت ہے کہ اس تبادلے کو فوری منسوخ کر کے ہارون آباد کو اس اس دیانتدار اور باصلاحیت آفیسر کی خدمات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جائے. بصورت دیگر تعلیمی برادری قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں