307

”انسانی یکجہتی“کا عالمی دن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادڈاکٹر محمد فاروق احمد سابق میڈیکل سپریٹنڈ نٹ ٹی ایچ کیو ہارون آباد نے ”انسانی یکجہتی“کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔

اپنے جیسے غربت اور تنگ دستی کے متاثرین کی مدد کرنا،انسانوں کے دکھوں میں کام آنا وغیرہ ہے۔ملک پاکستان میں تقریبا ً ہر سال سیلاب آتے ہیں جو سینکڑوں افراد کو زندگی سے محروم اور ہزاروں کو بے گھر کر دیتے ہیں لوگ ان قدرتی آفات کے نتیجے میں غربت اور ذلت کے گہرائیوں تک جا پہنچتے ہیں جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر محمد فاروق احمد نے مزید کہا کہ وقت کی ضرروت ہے ”انسانی یکجہتی“ آئیں آج سے ہم ایک عہد کریں اتفاق و اتحاد،یکجہتی،بھائی چارے،اخوت،محبت کا عزم اور ایک قوم بن کر جینے کی کیونکہ آدمی ہی آدمی کی دوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں