361

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان کا تھانہ فقیروالی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے تھانہ فقیروالی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے جامع قاسم العلوم میں انٹر نیشنل لائبریری کا بھی دورہ کیااور مال خانہ تھانہ فقیروالی کی بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔

ایس ڈی پی او گُل حسن،ایس اوتھانہ فقیروالی محمد اسلم بلوچ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر،ایس ایچ او تھانہ صدر محمد نواز بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر ان کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور متعدد شکایات کے لیے انکوائری کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پرسابق چیئرمین چوہدری محمد نعیم گوگا، صدر انجمن تاجران چوہدری ریاض احمد طاہر،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحکیم،میاں محمد سعید،پیر حافظ مسعود قاسم قاسمی،مولانا محمد احمد نعیم،حاجی اشرف الاسلام،صابر شاہ،محمد عارف شہزاد،ڈاکٹر محمد عمران،عبید الرحمان قاسمی،سہیل عمران،مظفر علی سحر سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسی خان سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔

کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔بعدازا ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے جامع قاسم العلوم میں قائم انٹر نیشنل لائبریری کا بھی دورہ کیا اور لائبریری کے انتظامات کے حوالے سے لائبریری انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں