4,106

ہارون آباد بھی پنجاب کا حصہ ہے

ہارون آباد (سٹی رپورٹر)وزیر وں کا شہر کہلوانے والے ہارون آباد شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکات منتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی اور عدم توجہی کا واضع ثبوت ہیں ، شہر کی تمام سڑکات سمیت گردونواح کے چکوک کو جانے والی سڑکیں بھی خستہ حالی بری طرح نظر انداز کیے جانے کے باعث سڑکوں کی بجائے گڑھے بن گئیں ،

حکمران ہمارے شہر اور علاقہ کی عام سی سڑکیں تعمیر کرا دیں یا کم ازکم ان کی مرمت ہی کر دیں شہریوں کی بے بسی اور فریاد اور حکمرانوں سے انسان سمجھنے کی اپیل ہارون آباد کے شہریوں سرفراز احمد ،ناظم خان ،عمران خان،محمد رمضان ،قادر خان ،ہاشم علی ،مصور علی ،شہاز خان ،اسلام الحق ،محمد زاہد و دیگر نے کہا ہے کہ ہمارا علاقہ بہت دور دراز اور پسماندہ شمار کیا جاتا ہے اور اس علاقے کو ہمیشہ نظر نا انداز کیا گیا ہے اور سالہا سال سے حکمران طبقہ کی اس نا انصافی اور امتیازی سلوک کے سبب ہارون آباد کی حالت زار قابل ترس حد تک خستہ ہو چکی ہے

میلاد چوک ، بلدیہ کالونی، ٹبہ نور پورہ،پکی منڈی،ہاؤسنگ کالونی، مدینہ کالونی، لالیکا روڈ بھٹہ محمد پورہ ، لیاقت روڈ سمیت شہر کی تمام سڑکات اور علاقہ ہارون آباد کے گردوانواح کے چکوک کی رابطہ سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں اور ان کو اب سڑکوں کی بجائے گڑھے قرار دینا ہی مناسب ہو گا ان سڑکوں پر ٹرانسپورٹ چلنا ناممکن ہو چکا ہے حتی کہ ان گڑھے نما نام نہاد سڑکوں پر پیدل چلنا بھی کسی بڑی مصیبت سے کم نہیں ہے ۔

سڑکوں کی اس ٹوٹ پھوٹ نے کئی سنگین حادثات کو جنم دیا ہے اور ان حادثات میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی کثرت سے ہے بہت سے لوگ حادثات کی وجہ سے معذور بن چکے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی توجہ اس جانب کئی بار مبذول کرائی ہے مگر ہماری بات کوئی نہیں سنتا ہے، ہا رون آباد کی سڑکوں کی بری طرح ٹوٹ پھوٹ نا انصافی کی داستان سناتی ہے اور ہارون آباد کے عوام کہتے کہ ہ میں بھی انسان سمجھا جائے اور انسانی حقوق کے تحت سڑکوں جیسی بنیادی سہولت فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں