287

طالبہ کا اعزاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد طالبہ کا اعزاز ہارون آباد کے پس ماندہ ترین علاقے فقیروالی سے ایف ایس سی پری میڈیکل کی طلبہ نے 1084 منبر حاصل کرکے بہاولپور بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کی ہارون آباد کے پسماندہ ترین علاقے فقیروالی کی ہونہار طالبہ عروج فاطمہ نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 1084 نمبر حاصل کر کے بہاولپور بورڈ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

طالبہ نے ایف ایس سی میں بورڈ ٹاپ کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا.عروج فاطمہ کے والدین محکمہ پاپولیشن ویلفیئرمیں درجہ چہارم کے ملازم ہیں طالبہ کا کہنا ہے کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے یہ میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت اور میری کوشش کا نتیجہ ہے.ادارے کے پرنسپل ساجد محمود کا کہنا ہے کہ عروج فاطمہ نے محدود وسائل کے باوجود پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقے اور ادارے کا نام روشن کر دیا جو ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں