256

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر جناب کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سموگ Ban کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر جناب کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سموگ Ban کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری، خلاف ورزی کرنے پر سات بھٹہ خشت کو سیل کردیا جبکہ تین بھٹہ خشت کو ایک لاکھ پچیس ہزا ر روپے جرمانہ عائد،تین بھٹہ ہاے خشت پر مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر جناب کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سموگ Ban کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری،محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیم نے عارفوالہ بای پاس روڈ، ماڑی میاں صاحب، بونگہ سولنگ روڈ بہاولنگر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹہ ہاے خشت کے خلاف کاروای کرتے ہوئے سات بھٹہ خشت کو سیل کردیا ۔

جبکہ تین بھٹہ خشت کو ایک لاکھ پچیس ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور تین بھٹہ ہاے خشت پر مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے پر، موصولہ Thermal Anomalies پربیس لاکھ روپے جرمانہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں