463

تھانہ فقیروالی کی حدود میں ڈکیتی کی وارادت،دو مسلح ڈاکو کپڑے کے تاجر سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تھانہ فقیروالی کی حدود میں ڈکیتی کی وارادت،دو مسلح ڈاکو کپڑے کے تاجر سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار،علاقہ مکینوں نے تعاقب کرکے ڈاکووں کو پکڑ لیا،دُرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق فقیروالی کے نواحی گاوں 127سکس آر کا رہائشی علی سفیان جو کہ کپڑے کا کاروبار کرتا ہے اور اپنی فیملی کے ہمراہ جارہا تھاکہ گاؤں کے قریب ہی ڈاکووں نے روک لیااور گن پوائنٹ پر نقدی اور زیورات چھین لیے اور فرار ہوگئے۔

علی سفیان کی بروقت اطلاع کرنے پر گاؤں کے مکینوں نے ڈاکووں کا تعاقب شروع کردیا اور قریبی علاقہ میں ہی ان کو گرفت میں لے لیا گاوں کے مکینوں نے دونوں ڈاکووں کی خوب درگت بنائی اور بعد ازاں مقامی پولیس کے حوالے کردیا گرفتار ہونے والوں ڈاکوں کی شناخت محمد افضل اور محمد ساجد کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق ہارون آباد کے قریبی گاوں 53فور آر اور شہید چوک سے ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں چھینا گیا مال اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے اور گرفتار ہونے والے ڈاکومتعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں