304

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔پی ٹی آئی رہنماء راؤ شعیب احمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء راؤ شعیب احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اللہ تعالی ہمارے لیڈ ر اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو سرخرو فرمائے گا، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے عہدیداران اور رکارکنان کی طرف بلائی جانیوالی میٹنگ کے دوران کیا، میٹنگ میں،چوہدری اعظم ایڈووکیٹ، راؤ رضوان مکرم، کاشف علی شاہ، ابراہیم فوزی، ساجد محمود، باسط علی کمبوہ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے میٹنگ میں شرکت کی.

راؤ شعیب نے مزید کہا کہ تحصیل ہارون آباد کے کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم عمران خان کی ایک آواز پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم تمام ورکرز ضلعی رہنماؤں کے ایک اشارے پر 27 مارچ اسلام آباد کو روانگی کے لیے اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں،کاشف علی شاہ نے کہا وزیراعظم عمران خان میرا محبوب لیڈر ہے ان کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں