1,667

غلہ منڈی میں گندم 2500روپے فی 40کلو گرام فروخت

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) غلہ منڈی میں گندم 2500روپے فی 40کلو گرام فروخت،تفصیلات کے مطابق ہارون آبادکی غلہ منڈی میں 2500روپے فی 40کلو گرام میں گندم فروخت ہورہی ہے جو کہ غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے جبکہ سرکاری گندم خرید کی قیمت 2200روپے فی 40کلو گرام مقرر ہے اس وقت غلہ منڈی میں لائی جانے والی گندم ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافہ ضلع بندی کا خاتمہ بتایا جاتا ہے شہریوں شبیر حسین،فرمان الہی،محمد افضل،محمد طارق،محمد اقبال،نوید اکرم،شاہ زیب،قمر الزمان،نعیم چوہدری و دیگر کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری قمیت پر گند م کی فروخت کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں