776

دریا کا منظر پیش کرنے والی نہر ہاکڑہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث چھوٹی نہر کا روپ دھار  چکی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد دریا کا منظر پیش کرنے والی نہر ہاکڑہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث چھوٹی نہر کا روپ دھار  چکی، نہر ہاکڑہ میں درختوں کیساتھ ساتھ سلہٹ ہونے کی وجہ سے ٹیلے بن رہے ہیں جو پانی کے بہاؤ میں کمی کا باعث بن رہے ہیں، کاشتکاروں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سمیت علاقہ بھر میں کاشتکاروں کے لئے پانی فراہم کرنے والی ہاکڑہ کینال میں توسیع کے لئے حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے، مگر محکمہ انہار حکومت پنجاب نے ہاکڑہ برانچ کو توسیع میں کروڑوں روپے فراہم کر ڈالے جوکہ ضائع ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کام کی رفتار تو تیز رہی مگر مبینہ طور پر غیر معیاری اور ناقص منصوبہ بندی سے ہاکڑہ کینال میں درخت پڑے ہوئے ہیں اور درختوں کیساتھ ساتھ سلہٹ ہونے کی وجہ سے ٹیلے بن رہے ہیں جس وجہ سے نہر سکڑتی جا رہی ہے جوکہ منظور شدہ پانی کے بہاؤ میں کمی کا سبب بن رہے ہیں، افسوس کا مقام انجینئر نگ کا کمال کہ کناروں پر ڈالی گئی مٹی بھی نہر کے اندر گر رہی ہے جس کی طرف کوئی دھیان دینے کو تیار نہیں ہے، اس طرح بہتری کی بجائے اُلٹا پریشان کن صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایسی صورتحال میں کاشتکار بالخصوص ہاکڑہ کینال کے ٹیل والے کاشتکار وں کو پانی کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے زراعت شدید متاثر ہونگے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فی الفور اقدامات نہ اٹھائے گئے تو منصوبے کے کروڑوں روپے تو ضائع ہونگے مگر کسان پانی کی عدم فراہمی کاشکار بھی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں