187

عمران خان کی کال پر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی جائے گی۔محمد عبداللہ وینس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) الیکشن کمیشن کے عمران خان کے فیصلے جس میں عمران خان کو نا اہل کیا اس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے نائب صدر رہنماء تحریک انصاف اور سابق ایم پی اے چوہدری محمد عبداللہ وینس نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور کارکنان کو باہرنکلنے کی اپیل کی جس سے ضلع بھاولنگر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی ۔

اس کے بعد ضلع بھاولنگر کی عوام اور کاشف نوید پنسوتہ امیدوار ایم۔پی اے فورٹ عباس،راؤ شعیب احمد، میاں احتشام لالیکا سابق وائس ضلعی چیئر مین، ندیم زمان شاہ اور نو منتخب ایم پی اے ملک مظفر اور کاشف شاہ،زاہد کمبوہ شوکت لالیکا اشفاق چٹھہ۔حازق نواز چوہدری سمیت گاڑیوں کا قافلہ عبداللہ وینس کی قیادت میں لودھراں ستلج پل پر پہنچ گئی۔

مزید عبداللہ وینس نے کہا کہ پہلے بھی ضلع بہاولنگر کی عوام نے اسلام آباد پہنچ کر کنٹینرہٹائے تھے اور اب بھی عمران خان کی کال پر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی جائے گی چوہدری کاشف نوید پنسوتہ نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو نہیں مانتے انشاء اللہ اعلی عدالت ہمیں انصاف دے گی پٹیشن تیار ہے ہم پٹیشن فائل کریں گے مزید انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت پورے ملک کی عوامی جماعت ہے۔مزید سابق ایم پی اے عبداللہ وینس نے کہا کہ اس وقت عوامی طاقت عمران خان کے پاس ہے اس کو نا اہل کرنا عوامی مینڈٹ کو چھیننے کے مترادف ھے عمران خان نے تمام سیٹیں جیت کر ثابت کر دیا کہ اس کی مقبولیت اس وقت پورے ملک میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں