400

ہارون آباد پی ٹی آئی کے سینئر ضلعی نائب صدر چودھری معظم علی اطہر انتقال کر گئے

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) ہارون آباد پی ٹی آئی کے سینئر ضلعی نائب صدر چودھری معظم علی اطہر انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ ہارون آباد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،

پی ٹی آئی رہنماء چودھری معظم علی اطہرکی وفات پر پی ٹی آئی رہنماءوں شوکت محمود بسراء ، راءو شعیب احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ چودھری معظم علی اطہرپی ٹی آئی کے ایک فعال رکن تھے ان کی وفات سے پی ٹی آئی جماعت ایک متحرک سیاسی رہنماء سے محروم ہو گئی اُن کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،

مسلم لیگ(ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ،چیئرمین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین ،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چودھری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں عبدالواحد ، ولید ناصر چودھری ضلعی صدر امیر جماعت اسلامی،سابق تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف قمرا لزمان چوہدری و دیگر نے بھی چودھری معظم علی اطہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہادر ،جمہوریت پسند اور اپنے موقف کا کھل کر اظہار کرنیوالے سیاسی کارکن تھے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں