295

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا دورہ سبزی منڈی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مصنوعی گرانی اور سبزی وفروٹس کی ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے علی الصبح تحصیل ہارون آباد میں فروٹ و سبزی منڈی کے اچانک دورے کے دوران کہی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب و دیگر افسران بھی موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، قیمتوں کا جائزہ کے ساتھ آکشن کے عمل کی بھی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں کورونا کی احتیاطی تدابیر کا بھی معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ اوورچارجنگ اور ناجائز منافع خوری پر حکومت پنجاب کی زیروٹالرینس پالیسی ہے ۔

اور اس وقت ضلع بھر میں 54پرائس مجسٹریٹس پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد کروا رہے ہیں جبکہ تحصیل ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں قائم 9 رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کی سپلائی چین اور مقررہ نرخوں پر فروخت و دستیابی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتا ق نے گندم سنٹر فقیروالی کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات جائزہ بھی لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں