349

کاشتکاروں کو مسلسل غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا کر زراعت کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہاہے زراعت اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل زرعی نہری پانی کی شدید قلت، کھادوں کی قلت کا بحران اور کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور کھادوں کی بلیک میں فروخت کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور باقاعدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کاشتکاروں کو مسلسل غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا کر زراعت کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ کاشتکاروں کو انتہائی سنگین مالی نقصان کا اندیشہ ہے اور صورت حال یہ ہے کہ ضرورت کے وقت نہری پانی کی عدم دستیابی کا بحران سامنے آتا ہے اور کھادوں کے استعمال کا مرحلہ ہو تو کھادوں کی دستیابی اور حصول تقریباً ناممکن ہوتا ہے اور کھادوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور کھاد کسانوں کو لائنوں میں لگ کے خریدنا پڑ رہی ہے ۔

حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح کے بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہوتے ہیں سچ یہ ہے کہ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور نہری پانی اور کھادوں کے بحران نے زراعت بلخصوص فصل گندم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے افسوس یہ ہے کہ حکومت عملی طور پر کاشتکاروں کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں