ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد النور کاٹن جنرز اینڈ انڈسٹریز کا سنیفا ایگری کے زیر اھتمام فقیر والی عابد میرج ہال میں کپاس کا سیمینار منعقد ہوا کپاس کے سیمینار سے جنرل منیجر کمرشل سنیفا ایگری علی سفیان ریجنل سیلز منیجر عارف مسعود گرمانی برانڈ منیجر شہزاد ضیا کا فقیر والی کے کاشتکاروں سے خطاب۔جس میں علی سفیان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپاس کے استحکام میں پیور اور تصدیق شدہ بیج ہی سفید سونا کو واپس لا سکتا ھے ملک میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھنے والی سفید سونا کپاس کی فصل غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ بیجوں کی وجہ سے کپاس شدید مسائل کا شکار ھے۔
اس موقع پر ریجنل سیلز منیجر عارف گرمانی کا کہنا تھا کہ سینفا بینالاقوامی معیار کے مطابق اپنے ملک پاکستان کے کاشتکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق اور تحقیق کے بعد اپنے کاشتکاروں کو بیج مہیا کر رھی ھے علی سفیان کا کہنا ھے کہ اگر گورنمنٹ کپاس کے بیج پر لگا ٹیکس ختم کر دے تو یہ کاشتکاروں کو سب سے اچھی سبسڈی ھوگی۔
عارف مسعود گرمانی کا کہنا تھا کہ ھمارے پنجاب کے کاشتکار تصدیق شدہ پیور اور سنیفا جیسے بیج کاشت کر کے اپنے ملک میں سفید سونے جیسی فصل کو جوکہ ملک پاکستان میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتی ھے اس کو ھم کاشت کرا کہ کثیر زرمبادلہ ملک پاکستان کے لیے بنا سکتے ھیں اس موقع پر ایریا مینیجر بہاولنگر عمر حیات اعوان نے کہا کہ ھم سنیفا کے کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر بیج سے بیج تک کے سفر میں مکمل راہنمائی دیں گے۔
