291

آئین پاکستان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔صاحبزادہ ابوبکر محمد رضا سلطانی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد پاکستان عوامی تحریک نمائندے ایوان پارلیمنٹ میں پہنچ کر اس فرسودہ نظام کے رکھوالوں کیساتھ نمٹیں گے جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہوا ہے۔ صاحبزادہ ابوبکر محمد رضا سلطانی ضلعی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حافظ ابوبکر محمد رضا سلطانی ضلعی جنرل سیکرٹری عوامی تحریک نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ عوامی تحریک ہر صورت الیکشن میں حصہ لے گی اور ان کے نمائندے ایوان پارلیمنٹ میں پہنچ کر اس فرسودہ نظام کے رکھوالوں کیساتھ نمٹیں گے جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہوا ہے، آئین پاکستان کی بے حرمتی کی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک سے حلقہ پی پی 240 میں ماسٹرغلام قادر،حلقہ پی پی 241 میں اللہ رکھاسیاف ایڈووکیٹ اور حلقہ پی پی 243 میں چوہدری محمدکاشف علی کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، اس موقع پر تحصیل صدرڈاکٹرمحمدسرور،تحصیل جنزل سیکرٹری سجادنعیم، فنانس سیکرٹری حاجی عبدالغفور، صوبائی ہیڈسوشل میڈیاجنوبی پنجاب چوہدری محمد علی، زونل ہیڈسوشل میڈیاجنوبی پنجاب محمدناصرمصطفوی دیگرعہدیدران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں