535

بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں عروج پر،اب تک تین لاکھ اموات ہو چکی ہیں

تفصیلات کے مطابق بھارت اس وقت کرونا کے شدید ترین   دباؤ میں ہے ۔آئے روز متاثرین اور اموات کی تعداد میں  اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ اب تک بھارت کے مطابق بھارت میں تین لاکھ افراد کرونا کی وجہ سے چل بسے ہیں۔ 

جب کے ماہرین کے مطابق بھارت  کی طرف سے جاری کردہ متاثرین اور اموات کی تعداد اصل تعداد سے کافی کم ہے۔

کافی سارے لوگ کرونا  کا سامنا گھر پر کر رہے ہیں ۔  ایسے متاثرین  جو اپنے گھر پر موجود ہیں ،بھارت کے پاس  ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔اس کے ساتھ  گھر پر  جان بحق ہونے والے افراد  کی تعدادبھی  بہت زیادہ  ہے۔

جب کہ بھارت صرف  ان معلومات کو مہیا کر رہا ہے  جو ہسپتالوں سے رپورٹ ہو رہی ہے ۔

انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق مریضوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے  جنہیں ہسپتال کی سہولت میسر نہیں اور وہ اپنے گھر پر ہی اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

بھارت میں کرونا وائرس کی شدت کا اندازہ اس کے قبرستان  اور شمشان گھاٹوں میں آخری 

  رسومات  کے لیے آنے والی  لاشوں  سے لگایا جا سکتا ہے  ۔ مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔اور آخری رسومات کی ادائیگی کی کی میں کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بین الاقوامی سطح پر پر بھارت کا اموات کے لحاظ سے  تیسرا نمبر  ہے جبکہ اس سے پہلے  امریکا اور برازیل میں اس سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں موجود سہولیات میں بھی شدید فقدان کا سامنا  نظر آیا ہے۔ 

ہسپتالوں کے پاس نہ تو اآکسیجن موجود ہے  اور نہ ہی متعلقہ ادویات مل رہی ہیں  ۔جبکہ آکسیجن  اور  ادویات  بلیک مارکیٹ میں  انتہائی  زیادہ قیمتوں پر  موجود ہیں ۔ بلیک مارکیٹ میں زیادہ قیمتوں کے ساتھ  دو نمبر ادویات کی کی موجودگی بھی  ہے۔ انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق بھارت کرونا وبا میں انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دے رہا ہے ۔ 

بھارت سے ملنے والے نا مکمل اعداد وشمار کی وجہ سے شاید پوری دنیا کو اس بات کا اندازہ نہ ہو سکے کہ کرونا نے بھارت میں کتنی تباہی مچائی ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں