417

حکومت پنجاب نے پاکستان کا *75واں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی* شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) حکومت پنجاب نے پاکستان کا *75واں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی* شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے جو اگست کا پورا مہینہ جاری رہیں گی۔ بہاولنگر میں بھی یوم آزادی پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کی 75سالہ ترقی کی جھلک پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی تہذیب و ثقافت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں انہوں نے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے سے ہی ضلع کے تمام شہروں اور قصبات کی سٹیمرز اور فلیکسز کے ذریعے برینڈنگ کی جائے گی۔ متعلقہ محکموں کے زیر اہتمام علاقے کی ثقافت کے فروغ اور مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

نوجوان نسل خصوصاً طلبہ و طالبات میں وطن کی محبت اجاگر کرنے اور پاکستان کی 75سالہ تاریخ سے آگہی کیلئے کالجز اور سکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے جن میں تقریری مقا بلے، ملی نغموں کے مقابلے، کوئز پروگرامز اور خاکے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور چراغاں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں