410

جہالت و ناخواندگی کے اندھیروں کے خاتمہ کیلئے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بھاولنگر کے شعبہ تعلیم بالغاں کے تحت لٹریسی فیز 2021-22کا آغاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنے اورجہالت و ناخواندگی کے اندھیروں کے خاتمہ کیلئے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بھاولنگر کے شعبہ تعلیم بالغاں کے تحت لٹریسی فیز 2021-22کا آغاز کردیاگیا ہے۔اس سلسلہ میں چک نمبر208/9R(N)میں NCHDکے زیراہتمام فیلڈ آفیسر محمد انور نثار نے کمیونٹی میٹنگ منعقد کی۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر NCHDبھاولنگرمسٹرشاہدوقار نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کا شرح خواندگی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔اسلئے NCHDنے تعلیم بالغاں پروگرام شروع کیا ہے جس میں 15تا45سال عمر کی خواتین بنیادی وعملی خواندگی کیساتھ ساتھ مختلف مہارتیں (سلائی کڑھائی،بیوٹیشن،کوکنگ،مرغبانی)کی تعلیم بھی حاصل کریں گی۔

اس پروگرام کے تحت ضلع بھاولنگر کی 2 تحصیلوں (بھاولنگر، فورٹ عباس) میں خواندگی مراکز کا قیا م عمل میں لایا جائے گا۔اس فیز میں کل 20 اڈلٹ لٹریسی سنٹرز بنائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی کیلئے سوشل سیکٹر کے تمام ادارے، این جی اوز، سیاسی رہنماؤں اور رضاکاروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں اور سب ملکر ضلع بہاولنگر کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں اور نا خواندہ خواتین کو سنٹرز میں داخل کروا کر جہالت کا خاتمہ میں اپنا کردار اداکریں۔

نمبردار مذکورہ گاؤں نے تمام شرکاء کی آمد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اورکمیونٹی میٹنگ میں موجود تما م حاضرین اوررضاکاران نے یہ عہد کیا کہ ہم اپنے اپنے علاقوں میں جا کر ان پڑھ لوگوں کو پڑھائیں گے اور اپنے علاقہ کی شرح خواندگی بڑھائیں گے۔کمیونٹی میٹنگ کے بعد LASکی آسامی کے لئے موصول شدہ درخواستوں کے مطابق امیدواران کے ٹیسٹ و انٹرویوزگورنمنٹ سکول 208/9R(N) میں کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں