119

خدمت کی سیاست کا سفر کسی عہدے یا اعزاز سے بالاتر ہو کر جاری رکھا ہوا ہے۔چوہدری غلام مرتضیٰ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ (ضیا) کے صوبائی صدر چوہدری غلام مرتضیٰ سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست کا سفر کسی عہدے یا اعزاز سے بالاتر ہو کر جاری رکھا ہوا ہے اور عوام کی فلاح کے اس وژن کی بدولت عوامی پذیرائی ایک ایسا پہلو ہے جس سے دلی اطمینان حاصل ہوتا ہے اور عوامی فلاح کا اطمینان و تکریم بلاشبہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے جس میں ہمارا عزم سب کے سامنے ہے۔

عوام نے ہر دور میں اپنی محبت سے سرفراز کیا ہے اور آیندہ الیکشن خدمت کی سیاست کی فتح کا اعلان کریں گے کیونکہ حلقہ کے عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اور وہ محض دعوے کرنے والوں کی حقیقت کو بھی اچھی طرح سمجھ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اگلے الیکشن میں عملی کام کرنے والے عوامی مینڈیٹ حاصل کرسکیں گے اور یہ امر روشن حقیقت کی طرح بلکل واضح ہے اور ہمیں اپنے خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہیں کیونکہ یہی عوام کی صدق دل سے خیر خواہی کا تقاضا ہے جس پر ہمارا پختہ یقین ہے اور یہ عزم ہماری پہچان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں