687

حنان سائنس سکول نے ادارہ میں زیر تعلیم بچوں کے لئے تعلیمی و مطالعاتی دورہ بہاول پور کا اہتمام کیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) حنان سائنس سکول ہارون آباد نے ادارہ میں زیر تعلیم بچوں کے لئے تعلیمی و مطالعاتی دورہ بہاول پور کا اہتمام کیا جس بچوں کو جنگلی و قدرتی حیات کی تفریح گاہ لال سہانرا کاوزٹ کرایا گیا اور بچوں کو فطرت کے عین مطابق ماحول کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی اس کے علاوہ نورمحل بہاول پور کے تاریخی مقام کی بھی سیر کرائی گئی اور اس عمارت کے فن تعمیر اور تاریخی پس منظر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بچوں محمد احمد یاسر۔نور فاطمہ اور احمد برہان سمیت دیگر نے تفریحی تعلیمی مطالعاتی دورے کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہر پہلو سے یادگار رہے گا اور معلومات کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر سکول انتظامیہ قابلِ تحسین ہے کیونکہ اس قسم کے دورے بچوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی فراہم کرتے ہیں اور ان کو مطالعاتی مقاصد کے حصول میں بھی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔

دوسری جانب پرنسپل حنان سائنس سکول مسز شمائلہ عمران کا کہنا تھا کہ ٹرپ کا مقصد بچوں کو تاریخی عمارات سمیت تاریخی اشیاء کے حوالہ سے معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تفریحی مواقع فراہم کرنا ہیں تاکہ بچوں کی ذہنی نشونما بھی ہو سکے اور بچے جہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہوتے ہیں ان کو تفریحی ماحول بھی فراہم کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں