416

مسلح ڈاکو موی میکر سے ہزاروں کی نقدی و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو موی میکر سے ہزاروں کی نقدی و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شریف سکنہ بھٹہ محمد پورہ ہارون آباد نامی موی میکر کو دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے چک 90فائیو آر چکیاں سٹاپ کے قریب گن پوائنٹ پر زبردستی اُن سے 22ہزار روپے کی نقدی، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور میموری کارڈ چھین کر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص نے قانونی کاروائی کیلئے تھانے میں رپورٹ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں