274

میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے تقریب

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد کورونا وباء کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ، میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیب، ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن خان، ڈاکٹر محمد انور سکھیرا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا، زراعت آفیسر چودھری لطیف اللہ، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ہارون آباد ملک محمد ریاض خلجی، ملک اختر خلجی، علمائے کرام، انجمن تاجران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ڈی ایس پی گل حسن خان، ڈاکٹر عامر رضا و دیگر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لہذا کورونا وباء سے بچنے کے لئے عوام کو حکومتی کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانا ہوگا اگر شہریوں نے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو صورتحال انتہائی تشویشناک ہوسکتی ہے، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اڈوں، سکولوں اور مساجد میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں