564

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل چودھری محمد حنیف کی ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر ایک پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل چودھری محمد حنیف کے ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر ایک پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب کے مہمان خصوصی گلزار احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بہاولنگر تھے، تقریب میں محمد جاوید باجوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری بہاولنگر سمیت جملہ آفیسرز و سربراہان ادارہ جات، ممبران سکول کونسل و رفقائے کار، میڈیا نمائندگان و دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرگلزار احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک خوبصورت لمحہ ہوتا ہے اپنے فرائض سے انصاف کرنے والے ملازمین کا ضمیر اور دل مطمین ہوتا ہے انسان کردار اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ موجود رہتا ہے.

پرنسپل چودھری محمد حنیف نے محکمہ تعلیم میں بہترین خدمات سر انجام دیں تدریسی ذمہ دارایاں ہوں یا انتظامی انہوں نے دونوں کے ساتھ پورا انصاف کیا، ہم ان کی آئندہ زندگی کے لئے دعا گو ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے پرنسپل چودھری محمد حنیف نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت میں پوری کوشش کی کہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کر وں مجھے خوشی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر دوستوں ساتھیوں نے بہت عزت دی اس پر آپ احباب کا شکر گزار ہوں، تقریب کے اختتام پر پرُتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں