123

جمنیزیم پراجیکٹ کی تکمیل ہارون آباد کی نوجوان نسل کے لئے ایک تاریخی باب ہے۔شوکت محمود بسرا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادپی ٹی آئی رہنماء شوکت محمود بسرا کی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سپورٹس جیمنیزیم آمد، تحصیل سپورٹس آفیسر سے خصوصی ملاقات، سپورٹس جیمنیزیم کی ممبر شب حاصل کی، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء شوکت محمود بسراء کی شہر کے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس جیمنیزیم پر آمد ہوئی اس موقع پر میاں عبد الواحد،چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ،رانا مجاہد،ملک احمد ہیپی،راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ و دیگر ساتھی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر نے سپورٹس آفیسر ارسلان طاہر کیساتھ خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسرارسلان طاہر کا کہنا تھا جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس جمنیزیم کو فنکشنل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں انڈور سپورٹس کے سلسلے میں یہ ایک منفرد پراجیکٹ ہے جس میں مختلف انڈور گیمز کھیلنے کے مواقع میسر ہیں،جمنیزیم کے جدید جم کے لیے جرمنی سے درآمد کیا جانے والی مشینری اور سامان کی  پانچ چھ ماہ میں پہنچنے کی امید ہے، اس طرح جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ورزش اور فٹنس کی سہولیات بھی فراہم کر دی جائیں گی۔

جمنیزیم کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کھلتے ہوئے انجری کا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ نے جمنیزیم میں عام لوگوں کی رجسٹریشن فیس دو ہزار روپے اور ماہانہ ایک ہزار فیس رکھی ہے جبکہ طلباء کے لیے رجسٹریشن فیس صرف ایک ہزار روپے اور ماہانہ فیس پانچ سو روپے ہے۔

شوکت محمود بسراء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمنیزیم کے اس پراجیکٹ کی تکمیل ہارون آباد کی نوجوان نسل کے لئے ایک تاریخی باب ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اور دوستوں نے اس پراجیکٹ کے لیے بھرپور کاوشیں کی ہیں اور نوجوان ہمارے ملک کا سب سے اہم اثاثہ ہیں اور ان کا روشن مستقبل ان کی جسمانی اور ذہنی مضبوطی سے وابستہ ہے اور نوجوان نسل کے لیے اس صحت مندانہ پراجیکٹ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں