195

تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد پنجاب سمیت ہارون آباد میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم کیا جائے گا ۔چوہدری غلام مرتضیٰ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد امیدوار حلقہ پی پی 241 چوہدری غلام مرتضیٰ کے زیر اہتمام وائٹل ہاؤس چوک ہارون آباد پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک پر وقار تقریب و سیاسی اجتماع منعقد کیا گیا اور یوم تاسیس کا کیک تالیوں کی گونج اور تحریک انصاف کے روایتی نعروں اور ترانوں کی گونج کے دوران کاٹا گیا.اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کا خطاب لائیو دکھانے کے لیے بڑی سکرین کا بھی انتظام کیا گیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز کی کثیر تعداد نے عمران خان کا خطاب سنا اور چوہدری غلام مرتضیٰ کو پارٹی کا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھرپُور اظہارِ تشکر کیا اور چوہدری غلام مرتضیٰ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت شاندار کمپین چلانے کا عزم کیا قبل ازیں چوہدری غلام مرتضیٰ نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور اور عمران خان کے وژن کی ترویج اور گھر گھر پہنچانے کے لیے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

کیونکہ اسی میں ہارون آباد کی ترقی کا عمل شامل ہے اور تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد پنجاب سمیت ہارون آباد میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم کیا جائے گا اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ عوامی فلاح کی ضامن اور داعی شاندار حکومت قائم ہونے کا وقت آ گیا ہے اور اب عمران خان بھرپور انداز سے اپنی عوامی فلاحی پالیسیاں نافذ کرنے کی بھرپور پوزیشن حاصل کریں.دو تہائی اکثریت سے کامیابی عمران خان کی منتظر ہے اور الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی.

ہارون آباد کو عمران خان کا مضبوط سیاسی قلعہ بنایا جائے گا اور عوامی حمایت کا یہ منظر نامہ سب کے سامنے واضح ہے.یہ ایک ایسا سفر ہے جس میں عوامی بہتری اولین ترجیح ہے اور اس سیاست میں عوام کے لئے ہر پہلو میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا اور علاقائی پسماندگی کا خاتمہ یقیناً ہو کر رہے گا.اس سلسلے میں کارکنان کا جزبہ اپنی مثال آپ ہے اور ہم سب کا مشترکہ عزم بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں