385

ہارون آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرات 42سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، شہری گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں،سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد کی شہریوں کو ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا، درجہ حرارت 42سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس سے شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔

گرمی کی شدت میں اضافہ پر سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق احمد نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلا جائے اگر ضروری کام ہو تو سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

مرغن غذاؤں کے بجائے سادہ غذاسبزی، دہی اور پانی سمیت لسی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور بچوں کو باہر کھیلنے سے منع کرتے ہوئے انہیں باریک کپڑے پہنا کر رکھے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں