113

تحصیل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ تحصیل ہارون آباد نے جیت لیا۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایک روزہ تحصیل لیول کرکٹ ٹورنامنٹ تحصیل ہارون آباد نے جیت لیا۔ کرکٹرز بورڈ ہارون آباد کا عبدالواجد جوئیہ اونر ٹیم ہارون آباد کو مبارکباد اور خراج تحسین ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں منعقدہ 10 تحصیلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ تحصیل ہارون آباد نے جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع پاکپتن، بہاولنگر اور بہاولپور کی تحصیلوں نے حصہ لیا۔

ہارون آباد کی ٹیم عبدالواجد جوئیہ ٹیم آنر کی سربراہی میں تمام ٹیموں کو شکست دے کر کامیاب قرار پائی۔ فائنل میں ہارون آباد نے حاصلپور کو شکست دی۔ بہترین بلے بازی پر سومی جٹ کو عبدالواجد جوئیہ نے کیش پرائز دیا۔ ٹیم میں احمد بھٹی، اعظم امین کپتان، عمران رحمانی، ملک وسیم، سومی جٹ، ضیاء جٹ، فیصل مغل، عثمان غنی، عادل ناگرہ، جنید، سعید، ملک عمر، رانا بلال، ابرار باری، عثمان کاکا، راو عبدالباسط، سونو، احمد و دیگر شامل تھے۔

تحصیل ہارون آباد نے ایک عرصہ کے بعد شہر سے باہر عبدالواجد جوئیہ کی کاوش سے پہلے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں