150

لیڈی ہیلتھ سپروائزز کی ٹریننگ کا انعقاد

                ہارون آباد (عوامی پریس کلب)  بہاولنگر میں لیڈی ہیلتھ سپروائزز کی ٹریننگ کا انعقادکیا گیا، جس میں 60 سے زائد لیڈی ہیلتھ وزیٹرزکوآغوش کمیونیکیشن کِٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع بہاول نگر میں آغوش پروگرام کے تحت لیڈی ہیلتھ سپروائزرزکے لیے ای ایم آر ایپ اورسوشل موبلائزنگ کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 سے زائد لیڈی ہیلتھ وزیٹرزکوآغوش کمیونیکیشن کِٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پرای ایم آرسپیشلسٹ عابد غفارنیکہا کہ اس پروگرام کا مقصد موجودہ ہیلتھ سروسزکے معیار میں اضافہ کرتے ہوئے ماں اوربچے کی صحت میں بہتری لانا ہے۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرسلیم لغاری نے بہاولنگرمیں پی ایچ سی آئی پی کی ٹیم کوخوش آمدید کہا اورامید ظاہر کی کہ آغوش پروگرام سے مراکزِصحت میں خدمات کا معیار بہتر ہوگا۔ ٹیم نے بنیادی مراکزِصحت کابھی دورہ کیا اوروہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پربہاول نگرمیں پی ایچ سی آئی پی کے فیلڈ آفیسرمحمد ندیم بھٹہ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اس حوالے سے مسلسل کوشاں ہے کہ بہاول نگر میں بینظیر انکم سپورٹ سے منسلک زیادہ سے زیادہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین آغوش پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

ٹریننگ میں ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر ناصر، سٹسٹیکل آفیسرمحمد حسیب، ڈسٹرکٹ کوآ ڈ ینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر خالد نے بھی شرکت کی

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں