163

حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے کارکنوں کے قافلے ہارون آبادسے روانہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ضیاء کے کارکنوں کے قافلے ہارون آبادسے روانہ۔

کارکنان کی کثیر تعداد شریک۔پی ٹی آئی کا قافلہ ضلعی سینئر نائب صدر راو شعیب کی قیادت روانہ ہواجبکہ مسلم لیگ ضیاء کے کارکنان کا قافلہ عالم کمبوہ کی قیادت میں روانہ ہوا۔پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راو شعیب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد سمیت دیگرتحصیلوں کے تمام قافلے چشتیاں اکٹھے ہو نگے ا ورضلع بھر سے آنے والے تمام کارکن چشتیاں ایم پی اے و ضلعی صدر ملک مظفر کی قیادت میں روانہ ہونگے ضلعی صدر ملک مظفر کی قیادت میں تمام کارکن خانیوال پہنچ کر جنوبی پنجاب کے قافلے میں شرکت کریں گے ۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رہنماوں عالم کمبوہ اور ملک رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مسلم لیگ ضیاء کے کارکن حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے نکلیں گے قائدین کی قیادت میں فورٹ عباس،ہارون آباد،فقیروالی کچھی والہ،چشتیاں بہاولنگر اور دیگر شہروں سے قافلے اسلام آباد حقیقی آزادی مارچ میں پہنچیں گے اور ہم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں