695

پیچ ورک کے بند کیے جانے کے بعد سڑکوں کی بربادی کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد سڑکوں کی توڑ پھوڑ کی بروقت مرمت کا پرانا اور آزمودہ طریقہ کار پیچ ورک کی گزشتہ چند سالوں سے عدم موجودگی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ سڑکوں کی مکمل تباہی اور خستہ حالی کا سب سے بڑا سبب ہے،ماضی میں محکمہ ہائی وے و دیگر متعلقہ محکمے اپنی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی ان مقامات پر پیچ ورک سر انجام دیتے تھے۔

جس سے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ وہیں پر ہی ختم ہوجاتی تھی،پیچ ورک کا یہ طریقہ کار مسلسل اور تواتر سے جاری رہتا تھا اور نہایت کامیاب نتائج کا حامل قرار دیا جاتا تھا، لیکن پیچ ورک کے بند کیے جانے کے بعد سڑکوں کی بربادی کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے،شہریوں ممتاز احمد۔فریاد علی۔زیشان احمد۔مظہر حسین۔دلدار احمد۔کاشف علی۔محمد ساجد و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ پیچ ورک کے آزمودہ طریقہ کار کو بحال کیا جائے اور سڑکوں کو مکمل تباہی سے پہلے پیچ ورک کے ذریعے بروقت مرمت کی بدولت قومی سرمایہ کی بچت ممکن ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں