173

غلہ منڈی میں سڑک کی نئی تعمیر و مرمت اور چیمبر کیلئے نئے آفس پر کام جلد شروع ہوجائیگا۔ایم این اے نورالحسن چوہدری

ہارون آباد  (عوامی پریس کلب)  ہارون آباد کی غلہ منڈی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ترقیاتی کام شروع کرانے کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہما ن خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم این اے نورالحسن چوہدری اورسابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری تھے، مہمانوں نے غلہ منڈی میں چیمبر آفس کے قیام کا اعلان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا،

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی غلہ منڈی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بجلی کے نئے پول، تاروں اور ٹرانسفارمر کی تنصیب،سڑکوں کی نئی تعمیر و مرمت جیسے بنیادی کام شروع کرانے کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہما ن خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم این اے نورالحسن چوہدری اورسابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری تھے، اس موقع پر ملک سجاد احمد علوی کاٹن جینرز، صداقت علی پنسوتہ صدر غلہ منڈی، شکیل بشیر، محمد شاہد و دیگر آڑھتی حضرات اور پلیداران کثیر تعداد میں موجود تھے.

مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے پرتپاک استقبال کیا گیا، ایم این اے نورالحسن چوہدری اورسابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں فنڈز نہ ملنے کی صورت میں اپنے حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہ کروا سکے تو اب وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے خصوصی شفقت فرمائی اور ہمیں فنڈز دیئے جس سے علاقے بھرمیں ترقیاتی کام ہوتے آپ کو دکھائی دے رہے ہیں، غلہ منڈی میں بھی سڑک کی نئی تعمیر و مرمت اور چیمبر کیلئے نئے آفس پر کام جلد شروع ہوجائیگی، آئندہ ان شاء اللہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں ملک مزید ترقی کرے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں