272

لانس نائیک الطاف حسین شہید کی قبر پر لیفٹیننٹ کرنل عاصم کی حاضری۔

ہارون آباد  (عوامی پریس کلب)ہارون آباد میں لانس نائیک الطاف حسین شہید کی قبر پر لیفٹیننٹ کرنل عاصم کی حاضری،پُھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک 19 تھری آر سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک الطاف حسین شہید کی قبر پر لیفٹیننٹ کرنل عاصم نے حاضری دی۔اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پُھولوں بھی چڑھائے۔

اس موقع پر لیفٹینٹ کرنل عاصم نے شہید الطاف حسین کے بھائی حاجی سردار علی،عبداللطیف کاوش کے علاؤہ ملک عزیز اللہ نمبردار، وارث علی،رانا صادق،غلام مصطفی،عبدالرزاق،اسد اللہ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے  شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے اپنی سالمیت کیلئے اولین ترجیح سمجھتی ہیں،شہید الطاف حسین کی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جُرات جذبہ اور پیشہ وارانہ مہارت کو بھی نہایت عقیدت و تکریم سے یاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں