304

علاقہ میں ڈاک کی فراہمی کا سلسلہ بری طرح متاثر۔ڈاک خانہ کی گاڑی اکثر تاخیر کا شکار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پوسٹ آفس ہارون آباد کے لیئے ڈاک لانے والی گاڑی کبھی انتہائی تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے اور کئی مرتبہ یہ گاڑی آتی ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ڈاک کی فراہمی کا سلسلہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور پوسٹ آفس کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

پوسٹ آفس کے ذریعے صارفین مختلف ضروری پارسل بھی ارسال کرتے ہیں اور انتہائی اہم ڈاک بھی اسی گاڑی کے ذریعے صارفین ترسیل کرتے ہیں لیکن گاڑی کے روزانہ معمول میں کوئی باقاعدگی نہ ہونے کی وجہ صارفین کی تکالیف اور مسائل بڑھتے جا رہے ہیں اور اس اہم مسئلہ کا فوری حل ڈاک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے ناگزیر ہو گیا ہے.

پوسٹ آفس کا نظام ایک قومی اہمیت کا شعبہ ہے اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ڈاک گاڑی کی روزانہ اور بروقت آمدورفت کو یقینی بنا کر ہی اس قومی پوسٹ سسٹم کو عوام دوست اور مفید بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں