479

نوجوان نے بد کرداری کے شعبے میں چھری کے وار سے اپنی چچی کو قتل کردیا،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد نوجوان نے بد کرداری کے شعبے میں چھری کے وار سے اپنی چچی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 57فور آر میں مقصود احمد نامی نوجوان نے بدکرداری کے شعبہ میں چھری کے وار سے اپنی چچی شاہدہ یاسیمین زوجہ محمد رمضان کو قتل کردیا۔

مقتولہ کے بھائی محمد اشرف سکنہ چک 107بی ڈی یزمان کے مطابق سترہ سال قبل اسکی ہمشیرہ شاہدہ یاسمن کی شادی محمد رمضان سکنہ 57فور آر ہارون آباد کیساتھ ہوئی جسکے بطن اُس کی ایک تیرہ سالہ بیٹی کشمالہ ہے، محمد رمضان روزگار کے سلسلہ میں دوبئی میں مقیم ہے، مقصود احمد محمد رمضان کا بھتیجا ہے، مقصود احمد اپنی چچی شاہدہ یاسمین پر بدکرداری کا الزام تراشی کرتا تھا اور لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا،

وقوعہ کے روز مقصو د احمد نے چھری کے وار کرکے شاہدہ یاسمین کو قتل کردیا، تھانہ صدر پولیس ہارون آباد نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مقتولہ کے بھائی محمد اشرف کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں