340

پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی شام 6بجے کے بعد سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی شام 6بجے کے بعد سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، صرف پٹرول پمپ، میڈیکل سٹورز، سبزی شاپ، چکن شاپ اور ویکسی نیشن مراکز کھلے رہیں گے۔

کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر کی مارکیٹیں و بازار شام 6بجے تمام دوکانیں بند کردی جائیں، اس حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے نوٹسسز جاری اور اعلانات بھی کرا دیئے گئے ہیں، یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہے اور 17مئی 2021تک لاگو ہوگا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروباری حضرات سے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے مقررہ وقت پر دوکانیں بند کی جائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں