553

پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ کراٹے چیمپئن شپ جمنیزیم ہال میں انعقاد پذیر کی گئی.پنجاب بھر کے کراٹے کے کھلاڑیوں نے شرکت کی.چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے اور شائقین ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے چیمپئین شپ پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہار الحق کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ آرگنائزڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر نے کیاچیف آرگنائزر ضلعی جنرل سکرٹری عبد الطیف کاوش ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن تھے۔

تقریب میں ہارون آباد کے سینئر صحافیوں شاہد محمود رحمانی،یاسر چوہدری اور مظفر علی سحر کو اعلی کارکردگی اور سپورٹس ایونٹ کو سپورٹ کرنے پر حسن کارکردگی ایورڈ دئیے گئے،اس تقریب کے مہمان خصوصی وائٹل ایگرو اور وائٹل گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر چوہدری اعظم سہیل تھے.تقریب کے مہمان خصوصی وائٹل گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر چوہدری اعظم سہیل نے کھیل کے معیار اور کھلاڑیوں کی مہارت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ کراٹے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایک بہترین اور مفید کھیل ہے اور اس میں جسمانی ورزش اور ذہنی مستعدی جیسی چیزیں نمایاں ہیں اور اس کھیل کو سیلف ڈیفنس کے لئے بڑی اہمیت حاصل ہے 

اور منتظمین اس کامیاب چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ اس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی اور یہ کھیل نوجوان نسل میں مزید مقبول ہوگا.چیمپئن شپ کے اختتام پر مختلف ایونٹس میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں