455

حیدر اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ کے لیے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے اور سپورٹس کی ترویج اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا پنجاب حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے، ضلع بہاول نگر میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ضلع نے دنیائے کھیل کو قومی سطح کے بہترین کھلاڑی دیئے ہیں۔

انہوں نے یہ باتیں حیدر اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیں، انہوں نے سپورٹس کے فروغ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی کاوشوں کو بھی سراہا۔شوکت علی لالیکا نے کہا ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور بہاول نگر میں عالمی معیار کے آسٹرٹرف گراونڈ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اس ہاکی لیگ کو چارچاند لگانے کے ساتھ ساتھ شائقین کے بہترین اور صحت مند تفریح کا ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں