480

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباددعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مورخہ 3 فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء رات تقریباً آٹھ بجے انعقاد پذیر کیا جائے گا۔

جس میں میں نگران پاکستان مشاورت محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور اسوہ حسنہ، سنت نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی روشنی میں حاضرین کو مستفیض فرمایا جائے گا۔

اس عظیم الشان اجتماع کا انعقاد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کے گراونڈ جناح سٹیڈیم میں کیا جائے گا اور اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں