300

موجودہ حکومت نےمہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام پر ظلم ہے،اتحادی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 35،35 روپے بڑھا کر عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے، آٹے، گھی،گوشت، دالیں اور سبزیاں کی قیمتوں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہی۔

اتحادی حکومت نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،غربت،کرپشن،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اتحادی حکومت حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے، تفصیلات کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت نے اچانک پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ کردیا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35روپے اضافہ کردیا جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔

اس سلسلہ میں شہریوں وقاص، عثمان، ابراہیم، سمیر خان، حذیفہ و دیگر کا کہنا ہے کہ روزانہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتا چلتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

موجودہ حکومت نے بھی مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، شہریوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے، جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دور اقتدار میں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا ہے۔ عوام بھوک اور فاقوں پر مجبور ہوگئی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اتحادی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں