461

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں سہولیات کا فقدان، مریض اور ورثاء رُل گئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں سہولیات کا فقدان، مریض اور ورثاء رُل گئے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شعبہ کارڈیالوجی، آرتھو پیڈک اور نیورو سرجری نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں لائے جانے والے مریضوں کو لاہور، ملتان اور بہاولپور جیسے دور دراز کے علاقوں کے ہسپتالوں کو ریفر کردیا جاتا ہے جس وجہ سے مریضوں اور انکے ورثاء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غریب اورمتوسط مریض و لواحقین مذکورہ علاقہ جات میں قیام اور دیگر اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اور آمد و رفت میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ تا ہے،شہریوں وقاص، ابراہیم، عمر خلیل، حذیفہ سہیل، سعد اللہ و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں شعبہ کارڈیالوجی، آرتھو پیڈ ک اور نیوروسرجری کی منظوری اور اسپیشلسٹ ڈاکٹرز وعملہ تعینات کئے جائیں تاکہ یہاں کی عوام کو صحت کی مکمل سہولیات میسر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں