287

ہارون آباد شہر کے متعدد چکوک میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے برابر، علاقہ مکینوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد شہر کے متعدد چکوک میں صحت و صفائی اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے برابر، علاقہ مکینوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل کے متعدد چکوک 48تھری آر، 50فورآر، 51فورآر (شرقی) داؤد آباد، 53فورآر، 55فورآر، 71فورآر مع غلیانوالہ ٹبہ، 72فورآر، 73فورآر، 74فورآر اور 75فورآر جوکہ گنجان آباد گاؤں ہیں اور میونسپل کمیٹی ہارون آباد کی حدود میں واقع ہیں۔

مذکورہ چکوک میں سڑکات، صحت و صفائی اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے، چکوک کی اندرونی سڑکات پختہ نہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پانی اور سیوریج کا پانی گلی محلوں میں کھڑا رہتا ہے جسکی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور علاقہ مکین بالخصوص بوڑھے اور بچے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

مذکورہ چکوک کے مکینوں ندیم، نثار، شاہد، گلزار، عباس و دیگر نے کمشنر بہاولپور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ہارون آباد سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں