456

60 سے زائد بجلی کے نئے ٹرانسفارمر مختلف جگہوں میں لگوائے جارہے ہیں۔ چوہدری نورالحسن تنویر ایم این اے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری نورالحسن تنویر ایم این اے نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حلقہ این اے 162 ہارون آباد فورٹ عباس کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے جس میں 60 سے زائد بجلی کے نئے ٹرانسفارمر مختلف جگہوں میں لگوائے جارہے ہیں جس سے وہاں کی عوام کا دیرینہ مسئلہ جو وولٹج کی کمی تھی پورا ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ جو بجلی سے محروم علاقہ جات تھے وہاں بجلی کی بھی منظوری ہوچکی ہے اور بہت جلد وہاں پر بھی کام شروع ہوجائے گا چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا مشن لے کر میدان میں اتری ہے اور عوامی خدمت کا یہ مشن جاری ہے اور انشائاللہ جاری رہے گا۔

ان ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں ترقی آئے گی اور عوام بھی خوشحال ہوگی کیونکہ ہم صرف سوشل میڈیا پر وعدے اور بھڑکیں نہیں مارتے حقیت میں اور عملی طور پر اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کرتے ہیں آخر میں انہوں نے کہا علاقے کی ترقی کے لئے مسلم لیگ ن مزید ترقیاتی منصوبے لائے گی اور اپنے حلقہ کی پسماندگی کو دور کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں