796

مشکوۃ شریف اور تکمیل قرآن شریف کی سالانہ تقریب

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد جا معہ محمودیہ قمر پورہ(گودی) میں یکم فروری 2023 بروزبدھ کو بعد نماز مغرب بسلسلہ مشکوۃ شریف اور تکمیل قرآن شریف کی سالانہ تقریب منعقد کی جائیگی۔

اس موقع پرشیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد ظفر اقبال چیچہ وطنی آخری حدیث کا درس دیں گے جبکہ خصوصی خطاب حضرت مولانا شاہ نواز فاروقی کریں گے، متم جا معہ محمود یہ شبیر احمد اعوان کے مطابق اس پروگرام میں نعت خواں حافظ منیر احمد آف کراچی۔سیدعزیزالرحمن شاہ آف جہانیاں۔

زیر سرپرستی مولانا معین الدین وٹو،مولاناعبدالصمد،مولانا علی احمد،جمعیت طلباء اسلام پنجاب کے صدر حضرت مولانا محمد اویس اعوان۔ملک حاجی رشید احمد،مولانا وحید اعوان اس پروگرام کے مہمان خصوصی ہونگے۔ مفتی عتیق الرحمن کے مطابق تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں