111

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ، ایم ایس ڈاکٹر عامر رضا، ڈاکٹر محمد انور سیکھیرا و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے، سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، وارڈ کی صفائی،آپریشن تھیٹر وشعبہ ایمرجنسی، ڈاکٹر ز و عملہ کی حاضریاں، اودیات کا سٹاک چیک کیا،سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے ہسپتال میں صفائی اور دیگر انتظامات پر اظہار اطمینان کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں