365

بجلی کے بلوں میں ٹیکس چارجز کی بھر مار، صارفین ذہنی اذیت کا شکار

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد بجلی کے بلوں میں ٹیکس چارجز کی بھر مار، صارفین ذہنی اذیت کا شکار، تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں شہری بجلی کی قیمت سے زیادہ اس پر عائد ٹیکس ادا کررہے ہیں.

مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں کے ٹیکس ہر ماہ بلوں میں شامل کر کے وصول کئے جا تے ہیں جس سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں، بجلی کے بلوں کے ذریعے محصول بجلی، ٹیلی ویژن فیس، جنرل سیلز ٹیکس، ڈی ایس سرچارج، انرجی چارجز FPA، جنرل سیل ٹیکس ایڈجسٹمنٹ، ای ڈی آن FPA، جہلم نیلم سرچارج، میٹر کا کرایہ، کرایہ سروس اور نہ جانے کیا کیا ٹیکس چارجز عوام سے وصول کیا جا رہا ہے.

اتنے ٹیکس صبح سے شام تک عوام اس پر دے رہی ہے جو استعمال کی جاتی ہے پھر بھی عوام بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی بھر مار ہے جس سے عوام ذہبی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں، عوام سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کہ ہر جگہ عوام کو پریشانی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، شہریوں وقاص، عثمان، ذیشان، عمر، ابراہیم، حذیفہ و دیگر نے وزیر اعظم عمران خان اور محکمہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر سے اپیل ہے کہ بلوں سے سرچارج کم کیا جائے کہ اب عوام میں بجلی کے بل دینے کی سکت نہیں رہی، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں