243

ہارون آباد تا چشتیاں قاضی والہ روڈ کے تعمیر نو براستہ پل مراد۔

 
ہارون آباد(عوامی پریس کلب) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے سابق ایم پی اے حاجی محمد اکرم اور سابق ایم پی اے چوہدری زاہد اکرم کے ہمراہ اہل علاقہ کے سب سے اہم اور دیرینہ مطالبہ کی تکمیل کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے اور ہارون آباد تا چشتیاں قاضی والہ روڈ کے تعمیر نو براستہ پل مراد کا افتتاح قینچی موڑ ہارون آباد کیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری احسان الحق باجوہ،حاجی محمد اکرم اور چوہدری زاہد اکرم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست تعمیر و ترقی کا روشن باب ہے اور پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو جائے گی کہ بجلی کے منصوبے،موٹر ویز کا جال،کارپٹڈ روڈز،چکوک کے لیے رابطہ سڑکیں،نوجوان بچوں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم،سولر پینل پراجیکٹ اور تعلیمی اداروں میں لاکھوں تعلیم یافتہ گریجوایٹس کی بطور اساتذہ کرام بھرتی اور واٹر سپلائی سکیموں،جمنیزیم کی تعمیر،ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی۔
کاشتکاروں کے لیے کھاد کی دستیابی سمیت تمام شعبوں عوامی فلاح کے سارے کام مسلم لیگ ن کے دور میں ہی متعارف کرائے گئے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا بھی گیا.تباہی سرکار کیچارسالہ دور میں ہمارے علاقے سمیت پنجاب بھر میں ایک اینٹ کا منصوبہ بھی نہیں شروع کیا گیا اور دوسری جانب سب سے زیادہ قرضہ بھی عمران نیازی نے لیا اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیے.الحمد اللہ مسلم لیگ ن نے عدم اعتماد کے بعد حکومت میں آنے کے صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں نیازی دور کی تباہ حال معیشت کے باوجود قاضی والہ روڈ کی تعمیر نو کا عوامی پراجیکٹ متعارف کرایا ہے جس کا افتتاح عوامی امنگوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عمران نیازی نے چار سالہ معاشی تباہی کے بعد بھی سیاسی عدم استحکام کیلیے جھوٹ پر مبنی ایک گمراہ کن سلسلہ شروع کر دیا اور نو مئی کا سیاہ ترین کام بھی اس کی سیاسی مفاد پرستی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی منفی سوچ کا نتیجہ ہے جس کی قوم کا ہر فرد مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث اس گمراہ ٹولہ کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے اور انشاء اللہ ان منفی اثرات کا ازالہ مسلم لیگ ن اپنی تعمیر کی سیاست سے کرے  گی اور اب نیازی کی سیاہ سیاست دم توڑ چکی ہے اور اس کے گمراہی کے جھانسہ میں آنے والے بھی اس سے مسلسل علیحدگی اختیار کر رہے ہیں اور ہر روز سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد اس کو چھوڑ کر جا رہی ہے.پاکستان کا روشن مستقبل مسلم لیگ ن کی سنجیدہ پر امن اور خوشحالی کی سیاست سے وابستہ ہے جس کو پورا کرنے کے لیے میدان میں سرگرم عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں