143

شیشم کا درخت کاٹنے پر بھائی نے بھائی قتل کردیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے نواحی گاوں 61 فور آر میں زرعی رقبے پر کھڑے شیشم کا درخت کاٹنے پر بھائی نے بھائی کو فائرمار کے قتل کردیا پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہارون آباد کے نواحی گاوں 61 فور آر میں نواز کا اپنے زرعی رقبے پر کھڑا شیشم کا درخت کاٹنے سے بڑے بھائی غفار سے جھگڑا ہوگیابڑے بھائی غفار نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی نواز کو فائر مار دیا ۔

گولی لگنے سے نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاتھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے نواز کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں